ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یواے ای نے مالی مدد کا ا علان نہیں کیا: کیرالا بی جے پی

یواے ای نے مالی مدد کا ا علان نہیں کیا: کیرالا بی جے پی

Sat, 25 Aug 2018 12:38:06    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی کے کیرالا یونٹ نے آج کہا کہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے سیلاب زدہ ریاست کیلئے 100ملین ڈالر مالی مدد کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس نے چیف منسٹر پنارائی وجین سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ذریعہ کا انکشاف کریں جس نے انہیں مدد کے بارے میں کہا ہے۔

یہاں رپورٹرس سے خظاب کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی کے صدر پی ایس سری دھرن پلائی نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ وجین اس خبر کے بارے میں تشریح کریں جہاں سے ا نہوں نے اسے حاصل کیا ہے۔ مدد قبول کرنے سے مرکز کے تحفظات ظاہر کرنے کے بعد مرکز اور وزیراعظم مودی کے خلاف تنقیدوں کی لہر شروع ہوئی۔

قبل ازیں اس ہفتہ ریاستی صدر مقام میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وجین نے یو اے ای سے مدد کے بارے میں بتایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ خبر مشرق وسطیٰ کے بزنس مین ایم اے یوسف علی سے ملی ہے۔ پلائی نے کہا تھا مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کیلئے زیادہ مدد نہیں کی گئی۔ وہ آئے اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ خراب موسم کے باوجود انہوں نے ہیلی کاپٹر سے تباہی کا سروے کیا۔ یہی ان کا وعدہ رہا۔


Share: